جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی

29 جولائی, 2024 16:32

کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی۔

گورنر اسٹیٹ بینک کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوا جس میں افراط زر اور معاشی اشاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شرح سود میں ایک فیصد کمی کرتے ہوئے ساڑھے 19 فیصد کردی جس کے بعد نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا گیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرکے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر رہے ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھاکہ مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہوکر 12.60فیصد ہوگئی ہے، مہنگائی میں بتدریج کمی آرہی ہے، بیرونی سرمایہ کاروں کو منافع بھیجنے میں مشکلات تھیں، زر مبادلہ کے ذخائر میں بھی بہتری آئی ہے۔

بروکریج فرم ٹاپ لائن سکیورٹیز کے ایک حالیہ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 75 فیصد کاروباری شخصیات کو شرح سود میں کمی کا امکان ہے۔

سروے کے مطابق 60 فیصد کاروباری حضرات نے 100 بیسس پوائنٹس کی کمی کی پیش گوئی کی ہے جب کہ یہ توقع جولائی 2024 میں افراط زر میں متوقع کمی کے باعث 19.5 فیصد تک گرنے کا امکان ہے۔

اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ ایڈجسٹمنٹ آخری مالیاتی پالیسی میں جون 2020 کے بعد پہلی بار کی گئی 150 بیسس پوائنٹ کی کمی کے بعد لگاتار دوسری بڑی کٹوتی ہو گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ اجلاس میں مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود 150 بیسس پوائنٹس کم کر کے 20 اعشاریہ 5 فیصد کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top