جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ہر بیٹی کیساتھ اپنی قسمت کو بدلتے دیکھا :شاہد آفریدی

18 دسمبر, 2023 13:00

 

ملکِ پاکستان کے معروف سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے اپنی 5 صاحبزادیوں کو اپنے لیے خوش قسمتی قراردیا ہے۔

حال ہی میں شاہد خان آفریدی نے نجی پوڈ کاسٹ انٹرویو میں شرکت کی اور اس دوران اپنے کیرئیر اور نجی زندگی سے جڑے کئی ایک سوالات کے خوبصورت انداز میں جوابات دیے۔

ایک سوال کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے مجھے 5 بیٹیوں کی نعمت سے نوازا، جس پر میں اس کا شکرگزار ہوں اور میں نے ہر بیٹی کی پیدائش کیساتھ اپنی قسمت کو بدلتے دیکھا ۔

 

 

سابق کپتان نے کہا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ اللہ نے مجھے 5 بیٹیاں دی ہیں، یہ بیٹیاں دراصل میری زندگی کے رنگ ہیں، یہ میری قسمت ہیں، دو بیٹیاں اب اپنے گھروں کو ہوچکی ہیں۔ تین بیٹیاں ابھی گھر میں موجود ہیں۔ میں خوش قسمت ہوں کہ دو اچھے داماد اور دو اچھے بیٹے ملے مجھے۔

انہوں نےمزید یہ کہا کہ میں اپنی بیٹیوں کیساتھ بہت دوستانہ رویہ رکھتا ہوں اور میرا یہ فرض تھا کہ میں انہیں اچھے سے سمجھا کر جوان کروں بہرحال اب میری 2 بیٹیاں شادی کر کے اپنے اپنے گھر جا چکی ہیں۔

 

Shahid Afridi turns 42: Rare photos with his wife Nadia and 5 daughters

 

اب میری توجہ چھوٹی بیٹیوں کی پرورش پر مرکوز ہے لیکن ہاں میں ہمیشہ ہی اپنی شادی شدہ بچیوں کا زندگی کے ہر موڑ پر ساتھ دوں گا۔ اس کے علاوہ یہ کہ بچیوں کی تربیت میں میری اہلیہ نے قلیدی کردار ادا کیا جس کی وجہ سے وہ شائستہ اور سلیقہ مند بنیں۔

شاہد آفریدی نے والدین کو تجویز دیتے ہوئے مزید کہا کہ والدین کیلئے تعلیم بعد میں اہم ہونی چاہئے، بچوں کی تربیت ان کیلئے اولین ترجیح ہونی چاہئے۔

یاد رہے کہ شاہد آفریدی کو ان کی جارحانہ بیٹنگ اور بولنگ کے انداز کے سبب لاکھوں لوگ پسند کرتے ہیں۔ شاہد آفریدی کو ایک بہترین والد کی حیثیت کے طور پر بھی مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔

یہ پڑھیں : پاکستانی اداکار وہاج علی ایشیا کی 10 مقبول ترین شخصیات میں شامل

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top