جمعہ، 4-اکتوبر،2024
جمعہ 1446/04/01هـ (04-10-2024م)

مقبول خبریں

سعودی خواتین اب طیار ے بھی اڑائیں گی

18 جولائی, 2018 12:21

سعودی عرب میں خواتین گاڑی چلانے کے بعد اب طیارے کی اڑان بھر سکیں گی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی سول ایوی ایشن میں پہلی مرتبہ سعودی خواتین پائلیٹ کو طیارہ اڑانے کی تربیت دی جائے گی۔

اکیڈمی کے ڈائیریکٹر عثمان کا کہنا ہے کہ یہاں طلبہ کو تین سال کے عرصے میں کورس مکمل کرویا جائے گا۔

آکسفورڈ ایوی ایشن اکیڈمی ایک بڑے منصوبے کا حصہ ہے جس کی لاگت تقریبا ۳۰ کروڑ ڈالے ہے جس میں تربیت گاہ سمیت بین الاقوامی ہوائی اڈاہ بھی شامل ہے۔

یہ ادارہ سعودیہ کے شہر دمام میں واقع ہے جہاں سیکڑوں خواتین نے ہوابازی کی تربیت کے لئے درخواستیں جمع کروائیں ہیں۔ جبکہ کلاسسز کا بقاعدہ آغاز ستمبر میں جائے گا ۔

اس حوالے سے سعودی خواتین نے خوشی کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ خواتین اب ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو  منوا رہی ہیں اور مستقبل میں سعودی خواتین کا کردار بھی قابل ستائش ہوگا ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top