جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے قتل کا خدشہ ظاہر کردیا

15 اگست, 2024 09:43

سعودی ولی اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے خود کو قتل کیے جانے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔

امریکی اخبار پولیٹیکو میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے پر زور دینے کی وجہ سے قتل کا خطرہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد نے امریکی کانگریس کے ارکان کو بتایا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی اور امریکا کے ساتھ تعاون کی خطر اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

پولیٹیکو کے مطابق سعودی ولی عہد نے مصر کے مقتول رہنما انور سادات کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ امریکا نے ان کی حفاظت کے لیے کیا کیا تھا؟

رپورٹ کے مطابق خطرات کے باوجود ولی عہد امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ میگا معاہدے کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہیں اور اسے اپنے ملک کے مستقبل کے لیے انتہائی اہم سمجھتے ہیں۔

تاہم اسرائیلی حکومت معاہدے میں فلسطینی ریاست کے لیے قابل اعتماد راستے کو شامل کرنے کے لیے تیار نہیں۔

سعودی عرب نے امریکا کو بتایا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات اس وقت تک شروع نہیں ہو گے جب تک 1967 کی سرحدوں میں ایک مکمل فلسطینی ریاست کا قیام نہیں کیا جاتا جس کا داراحکومت مشرق المقدس ہو۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top