جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سعودی عرب کا بڑا فیصلہ، تمام مسلمین کیلئے حج و عمرہ کے امکانات روشن

12 جنوری, 2021 18:13

ریاض: اس سال پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے حج و عمرہ کے امکانات روشن ہوگئے، سعودی عرب نے 31 مارچ سے ملک کے تمام ایئرپورٹس کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

سعودی عرب کی جانب سے دنیا بھر کی ایرلائنز کے لیے انٹرنیشنل فلائٹس آپریشن مکمل طور پر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 31 مارچ سے کورونا کے پھیلاؤ والے ملکوں کے علاوہ فلائٹس آپریشن کی اجازت ہوگی۔

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حج کے لیے درخواستوں کی وصولیوں کا آج سے آغاز

سعودی ایوی ایشن کے مطابق کورونا ایس او پیز کی مکمل عمل درآمد کیا جائے گا، جن ملکوں میں کورونا کیسز کا پھیلاؤ ہوگا، ان کے شہریوں کے کیسز کی جانچ پڑتال ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: خطبۂ حج کا ترجمہ اردو سمیت دس زبانوں میں نشر کرنے کا فیصلہ

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کی قائم کمیٹیز ان ممالک کے مسافروں کے کیسز کی جانچ کے بعد فیصلہ کرنے کی پابند ہوں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top