جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

یمن میں سیاسی حل کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں : سعودی عرب

24 مئی, 2023 10:57

یمنی رہنماء نے جنگ بندی، سیاسی عمل کی بحالی اور یمن میں ایک جامع اور پائیدار سیاسی حل تک پہنچے کے لیے سعودی بڑے کردار کی تعریف کی۔

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ شہزاد محمد العلیمی سے ملاقات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان صرف مصنوعی وزیراعظم تھے، وہ احسان فراموش ہیں: شرجیل میمن

دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو قیام امن کی کوششوں میں ان کے کردار کی تعریف کی۔ اس موقع پر شہزادہ العلیمی اور کونسل کے ارکان نے بھی سعودی عرب کی کوششوں، اس کی جانب سے اقتصادی، ترقیاتی اور امدادی امداد اور تمام یمنی گورنریٹس میں یمنی عوام کے مصائب کے خاتمے کے لیے بھی سعودی کوششوں کو ستائش کی۔

سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے ایلچی کی ان کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، جو یمنی عوام کی خدمت پر مبنی جامع اور پائیدار سیاسی حل پیش کرتی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top