مقبول خبریں
سعودی عرب فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے:محمد بن سلمان
ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہےکہ سعودی عرب فلسطین کی حمایت جاری رکھے گااور جائز حقوق اور دیرپا امن کے حصول کے لیے فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فلسطینی صدر محمود عباس کوفون کیا جس دوران انہوں نے بتایا کہ وہ اسرائیل فلسطین تنازع کی توسیع روکنے پر کام کررہے ہیں۔
سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب جائز حقوق اور دیرپا امن کے حصول کے لیے فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے مصری صدر عبدالفتح السیسی سے بھی اسرائیل فلسطین تنازع سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔