جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سعودی عرب کی اپنے شہریوں پر بھارت سمیت 15 ممالک کے سفر پر پابندی عائد

13 مارچ, 2022 13:51

ریاض: سعودی عرب نے تاحال اپنے شہریوں پر بھارت سمیت پندرہ ممالک کے سفر پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں رواں ماہ کی پانچ تاریخ سے کورونا پابندیوں کے خاتمے کا سلسلہ جاری ہے۔

سعودیہ آمد پر پی سی آر ٹیسٹ، آئسولیشن اور ہوٹل قرنطینہ کی پابندیاں ختم کردی گئی ہیں، تاہم اب بھی سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو پندرہ ممالک کے سفر سے روک رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلقات میں کشیدگی : سعودی عرب اور یو اے ای کا جو بائیڈن سے بات کرنے سے انکار

رپورٹ کے مطابق یہ وہ ممالک ہیں جہاں کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد اب بھی کافی زیادہ ہے، پاکستان اس فہرست میں شامل نہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top