جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سعودی عرب کی مہمند ڈیم پراجیکٹ کیلئے پاکستان کو 24 کروڑ ڈالر قرض دینے کی منظوری

07 اپریل, 2023 14:20

اسلام آباد : مہمند ڈیم پراجیکٹ کے لیئے سعودی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ کے سی ای او اور سیکریٹری اقتصادی امور نے معاہدے پر دستخط کیئے۔

اقتصادی امور کے مطابق قرض پروگرام سے پاکستان کی توانائی کی منتقلی کی حمایت کی جائے گی۔ معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار ترقی کے لیے شراکت داری مزید مضبوط ہو گی۔ پاکستان کی توانائی کی حفاظت کو بڑا فروغ ملا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ مہمند ڈیم پراجیکٹ خوراک اور پانی کی حفاظت کو بہتر بنانے میں اہم ہو گا، جو صاف توانائی اور پانی کی رسائی کو بڑھانے کے لیے پاکستان میں ایس ڈی جیز کی حمایت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کی سات سال بعد چین میں ملاقات

قابل تجدید توانائی سے چلنے والا مہمند ڈیم منصوبہ 800 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔ پائیدار زراعت کو فروغ دے گا۔ ڈیم زمین کی آبپاشی کو قابل بنائے گا۔

سعودی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ کے سی ای او نے کہا کہ ڈیم منصوبے کی کامیابی کے لیے مشترکہ تعاون اہم ہے۔ قرص کی منظوری پاکستان کے لیے ایس ایف ڈی کی مسلسل حمایت کی ترجمانی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top