جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی جی ٹی وی نیٹ ورک کے دفتر آمد

27 اگست, 2018 14:58

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی جی ٹی وی نیٹ ورک کے دفتر آمد۔

قومی ٹیم کے کپتان کا استقبال ڈائریکٹر نثار مہدی نے کیا۔

اس موقع پر جی ٹی وی نیٹ ورک کے سنیئر پروڈیوسر عمار یاسر، نیوز پروڈکشن ہیڈ امانت پاشا اور بیورو چیف کراچی جاوید چوہدری بھی موجود تھے۔

سرفراز احمد نے جی ٹی وی نیٹ ورک کی لانچنگ کے حوالے سے مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار بھی کیا کہ جی ٹی وی نیٹ ورک کے آنے کے بعد پاکستان کی مثبت تصویر دنیا بھر میں اجاگر کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

ملاقات کے دوران نثار مہدی کا کہنا تھا کہ جی نیٹ ورک دیگر چینلز کی طرح ریٹنگ کی دوڑ میں دوڑ کر ملکی وقار اور استحکام پر کبھی سمجھوتا نہیں کرے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top