جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ملعون سلمان رشدی پر حملہ کیس: ملزم کا صحت جرم سے انکار

15 اگست, 2022 14:01

نیویارک :امریکی ریاست نیویارک میں ملعون سلمان رشدی پر چاقو سے حملہ کرنے والے ملزم نے صحت جرم سے انکار کیا ہے ۔

ملعون سلمان رشدی کے بیٹے اور ایجنٹ نے کہا ہے کہ ملعون کو وینٹی لیٹر سے ہٹادیا گیا ہے ، اس کی حالت اب بھی خطرے میں ہےاور صحتیابی میں وقت لگے گا ۔

سلامان رشدی کے بیٹے ظفر رشدی کا کہنا ہے کہ اس کے والد نے کچھ بات چیت بھی کی ہے ، قبل ازیں 24 سالہ ہادی مطر کو ریاست نیویارک کی عدالت کے روبرو پیش کردیا گیاجہاں انہوں نے صحت جرم سے انکار کردیا ۔

دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کس طرح سلمان رشدی پر تقریباً 10 مرتبہ چاقو سے حملے کیے گئے اور حملے کو منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا اور سوچی سمجھی کوشش قرار دیاتاہم اس موقع پر ہادی کے لئے مقرر اٹارنی جنرل نےاپنے موکل پر عائد الزامات کو مسترد کردیا ۔

دریں اثناء امریکی صدر جو بائیڈن نے سلمان رشدی پر حملے کو شیطانی قرار دیا اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی،جو بائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سلمان رشدی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ہادی مطر پر باضابطہ طور پر اقدام قتل اور ہتھیار سے حملہ کرنے کا سنگین الزام عائد کیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں  : ملعون سلمان رشدی کا علاج جاری، ایک آنکھ ضائع ہونے کا امکان

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top