جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

لبنان میں نقلی بندوق سے بینک کو لوٹ کر اسٹار بننے والی سالی حافظ تاحال روپوش

22 ستمبر, 2022 13:44

بیروت : سالی حافظ  نقلی بندوق کے ساتھ بینک سے اپنی بہن کے علاج میں مدد کے لیے اپنی رقم نکلوا کر اسٹار بن گئی۔

لبنان کی خاتون شہری سالی حافظ نے کچھ دن قبل کینسر سے لڑنے والی اپنی بہن کے علاج کے لیئے نقلی بندوق سے بینک کو لوٹا۔ اس ڈکیتی میں اتنی ہی رقم لوٹی گئی جو خاتون نے اس بینک میں جمع کرائی تھی۔

سالی حافظ واقعے کے بعد سے غائب ہیں، ان کے جاننے والوں نے اسے نہیں دیکھا، مگر اس واقعے نے خاتون کے بینک لوٹنے کے دوران ہی ملک بھر میں ہیرو بنا دیا۔ عوام کی جانب سے خاتون کے لیئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

مالیاتی بحران کے باعث 2019 کے بعد سے، بینکوں نے غیر ملکی کرنسی نکالنے پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں، رقم نکالنے والوں کو مقامی کرنسی میں لینے پر مجبور کیا گیا ہے، جس کی شرح مارکیٹ ویلیو سے بہت کم ہے۔ اگر لوگ اپنے غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو وہ ہر بار نکالنے پر کافی رقم کھو دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان میں عوام کے حملوں کے بعد آٹھ بینکوں کا اگلے ہفتے کام بند رکھنے کا اعلان

بہت سے متوسط ​​لبنانی خاندانوں کی طرح، حافظ خاندان بھی ملک کے معاشی بحران سے پہلے آرام سے زندگی گزار رہا تھا۔ جب مالی تباہی شروع ہوئی، تو وہ اپنی بچت اور کام سے گزارہ کر سکتے تھے۔

لیکن یہ اس وقت بدل گیا، جب سالی کی چھوٹی بہن، 22 سالہ نینسی کو سات ماہ قبل دماغ کے کینسر کی تشخیص ہوئی، اور بینک کی جانب سے 20,000 ڈالر کی سرجری کی ادائیگی کے لیے رقم نکالنے کی درخواست سے انکار کرنے کے بعد خاندان نے اپنا سامان بیچنا شروع کر دیا۔

عرب ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں سالی حافظ نے کہا کہ ہم مجرم نہیں ہیں، ہمارے پاس پیسہ ہے، لیکن بینک چوری کر رہے ہیں۔ جب بینک نے رقم دینے سے انکار کیا تو بہن نے کہا کہ اگر وہ مر گئی تو اس کے بچوں کی دیکھ بھال میں کروں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے بہن کو کہا کہ آپ کے بہتر ہونے کے لیے مرنے کے لیے تیار ہوں اور میں آپ سے وعدہ کرتی ہوں کہ میں آپ کو پیسے دوں گی۔

واقعے کے بعد پولیس نے فوراً سالی حافظ کے گھر کو گھیرے میں لے لیا، لیکن جب سالی نے فیس بک پر پوسٹ کیا کہ وہ استنبول جانے والے ہوائی اڈے پر ہے، تو پولیس نے گھیراؤ ختم کردیا۔ اس کے بعد وہ حاملہ عورت کے بھیس میں بیروت سے چلی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top