جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پی ٹی آئی حکومت میں اتحاد پر 6 وزارتیں دینے کا کہا گیا: آصف زرداری

23 نومبر, 2023 20:20

کراچی: آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت مائنس زرداری پیپلزپارٹی چاہتی تھی، پی ٹی آئی حکومت میں اتحاد اور مل کر الیکشن لڑنے پر چھ وزارتیں دینے کا کہا گیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت میں اتحاد اور مل کر الیکشن لڑنے پر چھ وزارتیں دینے کا کہا گیا، ان کے ساتھ جنرل فیض تھا جو آر او الیکشن کے موڈ میں تھا، یہ دوہزار اٹھائیس تک کا پروگرام تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت مائنس زرداری پیپلزپارٹی چاہتی تھی، مجھے ملک سے باہر جانے کا کہا گیا، تب ہم ٹرک میں بھر کر پیسے لے کر جاتے اور دکاندار ایک کلو دودھ دیتا۔

یہ بھی پڑھیں: 8 فروری کو پیپلز پارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئیگی: آصف زرداری

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے رہنے سے پاکستان دنیا میں تنہا ہوگیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی نے معیشت کا خانہ خراب کیا، تحریک عدم اعتماد درست فیصلہ تھا۔

انہوں نے الیکشن کے حوالے سے کہا کہ الیکشن آٹھ فروری کو ہونے کا یقین ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top