جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

صادق آباد: 10 ماہ کی بچی کا رسولی کا آپریشن ، پیٹ میں بچہ موجود

04 ستمبر, 2023 14:05

صادق آباد : ضلع رحیم یار خان کے شہر صادق آباد کے نجی اسپتال میں اپنی نوعیت کا پہلا منفرد اور حیرت انگیز آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران حیرت انگیز واقعہ رونما ہواجسے دیکھ کر آپریشن کرنے والے ڈاکٹر اور اسٹاف حیرت زدہ ہوگئے۔

آپریشن کرنے والے ڈاکٹر نے اس متعلق بتایا کہ 10 ماہ کی بچی کو پیٹ کی تکلیف کے علاج کے لیے اسپتال لایا گیا تھا، بچی کے الٹرا ساؤنڈ میں پیٹ میں رسولی اور پانی کی جھلی کی تشخیص ہوئی۔

بچی کا آپریشن کرنے والے چائلڈ سرجن ڈاکٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ جب آپریشن کا آغاز کیا گیا تو سب کچھ نارمل تھا، دو گھنٹے آپریشن کے بعد بچی کے پیٹ سے رسولی نکالی تو حیرت انگیز واقعہ سامنے آیا، بچی کے پیٹ سے نکلنے والی رسولی میں بچہ تھا،10 ماہ کی بچی کے پیٹ میں ایک بچہ پرورش پا رہا تھا۔

ڈاکٹر مشتاق نے بتایا کہ اس کو طبی اصطلاح میں فیٹس اِن فیٹو کہا جاتا ہے، اس طرح کے کیسز بہت کم سامنے آتے ہیں، پہلی بار 1945 میں ایسا کیس سامنے آیا تھا۔

ڈاکٹر مشتاق کے مطابق بچی کی حالت ٹھیک ہے اور فیٹس کامیابی سے نکال کر لیبارٹری میں تجزیے کے لیے بھجوا دیا ہے، اس کی رپورٹ بین الاقوامی میڈیکل جرنل میں بھی شائع کرائی جائے گی۔

یہ فیٹس اِن فیٹو کیا ہوتاہے؟

یہ ایک کم یاب طبی نقص ہے جسے فیٹس اِن فیٹو یعنی جنین میں جنین کہا جاتا ہے، اس کیفیت کو وینشنگ ٹوئن سنڈروم بھی کہا جاتا ہے۔

فیٹس اِن فیٹو میں یہ ہوتا ہے کہ اس میں جڑواں بچوں کے جنین بنتے ہیں لیکن ایک نامکمل رہ کر ضائع ہونے کے بجائے تندرست بچے میںرہ جاتا ہے۔

عام طور پر یہ انسانی باقیات کی صورت میں پیدا ہونےوالے صحت مند بچے کے پیٹ میں رہ جاتا ہے اور ایک حد تک پروان بھی چڑھتا رہتا ہے۔

برٹش میڈیکل جرنل کی رپورٹ کے مطابق اس طرح کا کیس 5 لاکھ میں سے ایک فرد میں سامنے آتا ہے اور اب تک میڈیکل سائنس کی تاریخ میں دنیا بھر سے 200 سے بھی کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 یہ پڑھیں : ڈلیوری کے آپریشن کے بعد ماں کو کیا کرنا ہے ؟

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top