جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکی گلوکارہ کی ایلینز کیساتھ پرفارمنس کی ویڈیو وائرل

14 ستمبر, 2024 17:15

امریکی گلوکارہ سبرینہ کارپینٹر کی ایم ٹی وی ویڈیو میوزک ایوارڈز میں اسٹیج پر ایلینز کیساتھ فارمنس نے مداحوں کو چونکا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 11 ستمبر کی شام یو بی ایس ایرینا میں امریکی گلوکارہ نےاسٹیج پر پرفارمنس کرتے ہوئے اپنے تازہ ترین البم "شارٹ این سویٹ” کے تین سنگلز پیش کیے۔

اپنے تازہ ترین گانے ‘ٹسٹ’ کی پرفارمنس کے درمیان سبرینہ کارپینٹر نے ایک مختصر وقفہ لیا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے بیک اپ ڈانسرز میں سے الیلینز کیساتھ پرفارم  کیا۔

مزید پڑھیں:امریکی گلوکارہ نے بڑا ریکارڈ اپنے نام کردیا

آن لائن مداحوں نے امریکی گلوکارہ کی پرفارمنس پر کہا کہ سبرینہ نے میڈونا ایکس برٹنی کے لمحات کا تازہ ترین ورژن پیش کیا ہے۔

مداحوں کے مطابق یہ پرفارمنس 2003 میں وی ایم اے اسٹیج پر میڈونا، برٹنی سپیئرز اور کرسٹینا ایگیلیرا کے درمیان مشہور تین طرفہ بوسہ کا حوالہ دیتی ہے۔

ایک اور مداح نے بوسہ کا حوالہ دیتے ہوئے مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ اگر سبرینا کارپینٹر اس طرح کے نیلے رنگ کی ایلینز میں مبتلا ہیں تو کیا میرے پاس ان کے لیے کوئی فلمی تجویز ہے۔

خیال رہے کہ مزید برآں، انہیں بہترین پاپ، بہترین ہدایت کاری، بہترین ایڈیٹنگ اور بہترین آرٹ ڈائریکشن کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top