جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

روس کی طالبان اور قومی مزاحمتی فورس کے درمیان ثالث بننے کی خواہش

02 فروری, 2022 10:57

ماسکو : روس نے افغانستان میں امن کے لیئے طالبان اور قومی مزاحمتی فورس کے درمیان ثالثی کرانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

افغانستان کے لیے روس کے ایلچی ضمیر کابلوف نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ افغانستان میں جنگ روکنے کے لیے افغانستان کے حکام اور اپوزیشن فورسز دونوں کے مندوبین سے ملاقات کے لیے تیار ہے، اگر وہ دلچسپی رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان کی خاتون رہنما لاپتہ، گرفتاری کا الزام، طالبان کی تردید

طالبان کے خلاف لڑنے والے واحد منحرف گروپ قومی مزاحمتی فورس (این آر ایف) کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ روس نے حال ہی میں امارت اسلامیہ اور مزاحمتی محاذ کے درمیان ایک میٹنگ میں ثالثی کی تھی، جس کے دوران احمد مسعود نے ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات کی۔

امارت اسلامیہ کے حکام نے اس ملاقات کی نہ تو تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید کی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ملا عبدالغنی برادر کے کسی ملک کے دورے کے بارے میں سرکاری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top