جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

روس کا یوکرین کی سرحد سے فوجیوں کو ہٹانے کا دعویٰ جھوٹا ہے : امریکی اہلکار

17 فروری, 2022 11:25

واشنگٹن : امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ روس کسی بھی لمحے یوکرین پر حملہ کرنے کا جھوٹا بہانہ شروع کر سکتا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ایک سینیئر اہلکار کا کہنا ہے کہ روس کا یہ دعویٰ کہ وہ یوکرین کی سرحد سے فوجیوں کو ہٹا رہا ہے جھوٹا ہے، حالیہ دنوں میں سات ہزار اضافی فوجی آچکے ہیں۔ روس کسی بھی لمحے یوکرین پر حملہ کرنے کا جھوٹا بہانہ شروع کر سکتا ہے۔

امریکی اہلکار کا یہ بھی کہنا تھا کہ روس کو اس دعوے کے بعد یہاں اور دنیا بھر میں کافی توجہ ملی، لیکن اب ہم جانتے ہیں کہ یہ غلط تھا۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرین پر روسی حملے کا اب بھی بہت زیادہ امکان ہے : امریکی صدر

واضح رہے کہ ماسکو کا کہنا ہے کہ وہ فوجی مشقوں کی تکمیل کے بعد یوکرین کی سرحد سے اپنے فوجیوں کو ہٹا رہا ہے، لیکن مغربی حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے اس دعوے کی حمایت کے لیے کوئی ثبوت نہیں دیکھا۔

روس کی وزارت دفاع نے ایک ویڈیو جاری کیا، جس میں ٹینکوں کو کریمیا سے نکلتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top