جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

روسی صدر کا یوکرین کو شکست دینے کا منصوبہ ناکام ہوگیا ہے: وائٹ ہاؤس

02 اپریل, 2022 15:31

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین کا کیف کو شکست دینے کا منصوبہ ناکام ہو گیا ہے۔

یوکرین میں روسی فوجی آپریشن دوسرے ماہ سے جاری ہے جس پر وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کریملن رہنما یوکرین کو شکست دینے میں ناکام رہے، واشنگٹن یوکرین کو روس کے کسی بھی کیمیائی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے ساز و سامان فراہم کر رہا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک ہفتہ قبل کہا تھا کہ اگر روس نے یوکرین میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا تو جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے روس کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے باہر نکالنے کی کوششیں شروع کردیں

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ واشنگٹن یوکرین کی مدد کے لیے اضافی دو بلین ڈالر مختص کرے گا جو روس پر غیرمعمولی اقتصادی پابندیوں کے مسلسل نفاذ کا اشارہ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top