جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نیوکلیئر پلانٹ کے قریب روسی میزائل حملہ، یہ جوہری دہشت گردی ہے : یوکرین

20 ستمبر, 2022 09:48

کیف : ایک روسی میزائل جنوبی یوکرین کے ایک جوہری پاور پلانٹ کے قریب گرا، جس کے نتیجے میں جانی نقصان نہ ہوا، یوکرائنی حکام نے حملے کو جوہری دہشت گردی قرار دیا ہے۔

یوکرائن کے ایٹمی آپریٹر کے مطابق میوکولائیو صوبے کے شہر یوزنوکرینسک کے قریب جنوبی یوکرین نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ری ایکٹرز کے 300 میٹر کے اندر ایک روسی میزائل گرا، جس کے نتیجے میں ساڑھے چھ فٹ گہرا اور 13 فٹ چوڑا گڑھا پڑ گیا۔

حکام کے مطابق قریبی صنعتی آلات کو نقصان پہنچا ہے، تاہم واقعے میں کوئی ملازم زخمی نہیں ہوا۔ ری ایکٹر معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ حملے کے نتیجے میں قریبی پن بجلی گھر کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا، کمپلیکس کی 100 سے زائد کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور تین پاور لائنیں منقطع ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کو روسی گیس کی فراہمی کے منصوبے پر کام کیلئے ترکیہ اور پاکستان میں اتفاق

یوکرین کی وزارت دفاع نے حملے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے اسے روس کی جوہری دہشت گردی قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ نیوکلیئر پاور اسٹیشن یوکرین کے زاپوریژیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے بعد دوسرا سب سے بڑا پلانٹ ہے، جو بار بار حملے کی زد میں آتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top