جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

روسی حملے نیٹو ممالک کے قریب پہنچ گئے، یوکرین کا ایک بار پھر نو فلائی زون کا مطالبہ

14 مارچ, 2022 11:10

روس نے یوکرین کو مغربی ممالک سے ملنے دفاعی مدد کو روکنے کے لیئے حملے تیز کردیئے ہیں، یوکرینی صدر نے ایک بار پھر نو فلائی زون کا مطالبہ کیا ہے۔

جنگ اب نیٹو کی سرحدوں کے قریب آچکی ہے۔ ملک کا مغربی حصہ جو شروع میں جنگ سے اتنا متاثر نہیں ہوا جتنا اب لڑائی کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ روس کی کوشش ہے کہ یوکرین کو مغربی ممالک سے ملنے والی فوجی مدد کے راستے بند کئے جائیں۔

روس نے مغربی یوکرین کے ایک اور شہر کے ایک ہوائی اڈے پر حملہ کیا، جو نیٹو کے ارکان سلوواکیہ اور ہنگری سے 250 کلومیٹر دور ہے۔

روس نے اتوار کے روز نیٹو ممالک کے ساتھ تعاون کے اہم مرکز ایک فوجی اڈے کو اپنے 30 سے زائد کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ 134 زخمی بھی ہوئے۔ یہ اڈہ پولینڈ کی سرحد کے قریب ہے اور مغربی فوجی امداد کے لیے ایک ٹرانزٹ روٹ بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرینی صدر کا روس کیخلاف جنگ میں پہلی بار بھاری جانی نقصان کا اعتراف

روسی وزارت دفاع نے حملوں کے بعد جاری بیان میں کہا کہ میزائل حملے میں غیر ملکی کرائے کے فوجی مارے گئے اور غیر ملکی ہتھیاروں کی ایک بڑی تعداد کو تباہ کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ روس نے ہفتے کے روز خبردار کیا تھا کہ یوکرین کے لیے مغربی فوجی سامان کے قافلوں کو جائز اہداف تصور کیا جائے گا۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے نیٹو پر زور دیا کہ یوکرین پر نو فلائی زون نافذ کیا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا ہو سکتا ہے۔ روسی میزائل آپ کی سرزمین پر، نیٹو کی سرزمین پر، نیٹو کے شہریوں کے گھروں پر گریں،

ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے مطابق بندرگاہی شہر ماریوپول میں دو ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں، شہر کے لاکھوں باشندوں کو خوراک، پانی اور ادویات جیسی بنیادی ضروریات کی شدید یا مکمل قلت کا سامنا ہے۔

بحیرہ اسود کے قریب واقع جنوبی شہر میکولائیو میں بم دھماکوں میں نو افراد ہلاک ہو گئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top