جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

یوکرائن پر حملے کی روس کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی: جو بائیڈن

13 فروری, 2022 11:54

واشنگٹن: امریکہ کی روس کو دھمکی یوکرائن معاملے پر مزید کشیدگی بڑھ گئی۔

امریکی صدر جوبائیڈن اور روسی صدر کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے، صدر جوبائیڈن نے روس کو فیصلہ کن ردعمل کی وارننگ دے دی۔

جو بائیڈن نے کہا کہ یوکرائن پر حملے کی روس کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، روس سفارتکاری سے یوکرائن کا مسئلہ حل کرنا چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روس یوکرائن پر حملہ کرسکتا ہے: جو بائیڈن

ان کا کہنا تھا کہ اگر روس جارحیت بڑھانا چاہتا ہے تو امریکا اور اتحادی بھی تیار ہیں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top