جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکہ کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں : روس

31 جنوری, 2022 12:26

ماسکو : روس کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں، مگر سلامتی کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے روسی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم دنیا کے ہر ملک کی طرح امریکہ کے ساتھ اچھے، مساوی، باہمی احترام پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ روس ایسی پوزیشن میں نہیں رہنا چاہتا ہے کہ جہاں ہماری سلامتی کی روزانہ خلاف ورزی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : روسی حملے کا خطرہ، امریکہ کا یورپ میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اور امریکی زیرقیادت فوجی اتحاد کے سامنے مطالبات پیش کیے ہیں۔ ان میں یہ گارنٹی شامل ہے کہ نیٹو یوکرین کو شامل نہیں کرے گا اور امریکہ سابق سوویت ممالک میں نئے فوجی اڈے قائم نہیں کرے گا۔

مشرقی یورپی اور سابق سوویت ممالک میں تعینات نیٹو افواج کے انخلاء کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کی دفاعی لائن مشرق کی طرف بڑھ رہی ہے اور یوکرین کے "بہت قریب” آ گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top