جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکا و برطانیہ سمیت متعدد ممالک پر روس نے ویزہ پابندیاں عائد کردیں

04 اپریل, 2022 19:18

روس نے امریکا و برطانیہ سمیت متعدد ممالک کو ’غیردوست ممالک‘ قرار دے کر ویزہ پابندیاں عائد کردیں، روسی صدر پیوٹن نے ویزہ پابندی کے حکم نامے پر دستخط کردیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جن ممالک پر ویزہ پابندیان عائد کی گئیں ان میں ناروے، سوئٹزرلینڈ، ڈنمارک ، آئس لینڈ، البانیہ، اندورا، آسٹریلیا، برطانیہ، جرسی، انگولیا، برٹش ورجن آئی لینڈز، جبرالٹر، کینیڈا، موناکو، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا، سان مارینو، شمالی مقدونیہ، سنگاپور، امریکا، تائیوان، یوکرین، مونٹی نیگرو سوئٹزرلینڈ اور جاپان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روسی صدر کا یوکرین کو شکست دینے کا منصوبہ ناکام ہوگیا ہے: وائٹ ہاؤس

روسی وزیر خارجہ سرگئی لارووف کا کہنا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے روس کیخلاف براہ راست مکمل ہائبرڈ وار مسلط کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغرب کی اس محاذ آرائی کی وجہ ڈھکی چھپی نہیں، وہ روسی معیشت، ملکی سیاسی استحکام کو نقصان پہنچا کر روس کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

یوکرین حملے کے بعد روس پر پابندیاں لگانے والے ممالک کو ’غیردوست‘ ممالک کی فہرست میں ڈال دیا گیا ہے اور ان ممالک کے شہریوں کو روس میں داخلے کیلئے سخت شرائط سے گزرنا ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top