جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

روس نے متعدد امریکی سفارت کاروں کو اپنے ملک سے بے دخل کردیا

24 مارچ, 2022 14:02

ماسکو : متعدد امریکی سفارت کاروں کو بے دخل کرنے کا یہ اقدام امریکہ کے ردعمل میں سامنے آیا ہے، جس نے گزشتہ ماہ اقوام متحدہ میں روس کے 12 سفیروں کو ملک بدر کر دیا تھا۔

امریکہ کی جانب سے 12 روسی نمائندوں کو اقوام متحدہ سے نکالے جانے کے تقریباً ایک ماہ بعد، روس نے جوابی اقدام کرتے ہوئے ماسکو میں امریکی سفارت خانے سے متعدد امریکی سفارت کاروں کو بے دخل کر دیا۔

محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ کو، روس کی وزارتِ خارجہ نے سفارت خانے کو روسی وزارتِ خارجہ کی جانب سے ناپسندیدہ قرار دیئے گئے سفارت کاروں کی ایک فہرست دی۔

یہ بھی پڑھیں : زہر دیئے جانے کے خدشہ، روسی صدر پیوٹن کا ذاتی عملہ تبدیل

امریکی ترجمان نے ردعمل میں کہا کہ اب پہلے سے کہیں زیادہ، یہ ضروری ہے کہ دونوں ممالک کے پاس ہماری حکومتوں کے درمیان رابطے کو آسان بنانے کے لیے ضروری سفارتی عملہ موجود ہو۔ لہذا، ہم روسی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امریکی سفارت کاروں اور عملے کی بلاجواز بے دخلی کو ختم کرے۔

28 فروری کو، اقوام متحدہ میں امریکی مشن نے اعلان کیا کہ واشنگٹن روسی سفارت کاروں کو امریکی سرزمین سے بے دخل کردے گا، اور یہ دعویٰ کیا کہ وہ ‘ہماری قومی سلامتی کے لیے منفی جاسوسی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top