جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

روس : برف میں دبا پچاس ہزار سال پرانا زومبی وائرس زندہ ہوگیا

30 نومبر, 2022 11:16

دو درجن پرانے وائرسز کو زندہ کرنے والے محققین کے مطابق ان میں ایک جھیل کے نیچے جما ہوا پچاس ہزار سال پرانا وائرس بھی شامل تھا۔

گلوبل وارمنگ کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلی ہزاروں سال پرانی قدیمی مٹی کی تہہ کو تیزی سے پگھلا رہی ہے، جو کہ انسانوں کے لیے ایک نئے خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔

یورپی محققین نے روس کے سائبیریا کے علاقے میں قدیمی مٹی کی تہہ (پرما فراسٹ) سے جمع کیے گئے قدیم نمونوں کی جانچ کی ہے۔ فرانسیسی نیشنل سینٹر فار سائنٹیفک ریسرچ سے تعلق رکھنے والے مائیکروبائیولوجسٹ جین میری الیمپیک نے مطالعہ جاری کردیا ہے۔

بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق انہوں نے 13 نئے پیتھوجینز کو زندہ کیا، جسے انہوں نے زومبی وائرس قرار دیا اور پایا کہ وہ کئی ہزار سال منجمد زمین میں پھنسے رہنے کے باوجود متعدی رہے۔ ان میں سب سے پرانا، جسے پینڈورا وائرس یڈوما کہا جاتا ہے، پچاس ہزار سال پرانا معلوم ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چین کے شہر گوانگزو میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن

سائنس دانوں نے طویل عرصے سے متنبہ کیا ہے کہ ماحول کی گرمی کی وجہ سے پرما فراسٹ کا پگھلنا میتھین جیسی پہلے پھنسے ہوئے گرین ہاؤس گیسوں کو آزاد کرکے موسمیاتی تبدیلی کو مزید خراب کرے گا۔ قدیم نامعلوم وائرس کی بحالی کے باعث پودوں، جانوروں، یا انسانی بیماریوں کی صورت حال بہت زیادہ تباہ کن ہوسکتی ہے۔

روس، جرمنی اور فرانس کے محققین کی ٹیم نے کہا کہ جن وائرسوں کا انہوں نے مطالعہ کیا ان کو دوبارہ زندہ کرنے کا حیاتیاتی خطرہ بالکل نہ ہونے کے برابر تھا۔ کسی وائرس کی ممکنہ بحالی جو جانوروں یا انسانوں کو متاثر کر سکتی ہے بہت زیادہ پریشانی کا باعث ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ خطرہ حقیقی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top