اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

کراچی میں دندناتے ڈاکوؤں نے گولڈ میڈلسٹ انجینئر کی جان لے لی

02 جون, 2024 14:07

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈاکوؤں نے ایک اور ہونہار طالبعلم اور ملکی مستقبل کی جان لے لی۔

جی ٹی وی کے مطابق اتقا معین کو مسلح ملزمان نے گولیاں مارنے کے بعد نہ صرف موٹر سائیکل چھینی بلکہ تلاشی لیتے ہوئے موبائل فون اور نقدی بھی لوٹ کر فرار ہوئے، واردات کا مقدمہ ڈکیتی کی دفعات کے تحت مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج  کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں:کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 50 سالہ خاتون جاں بحق

والدین کے مطابق اتقا معین بچوں کی چیز لینے بیکری گیا تھا جہاں سے لوٹنے لگا تو ڈاکو پیچھے لگ گئے، مقتول کے بھائی کہتے ہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے جلد ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دیں۔

اہل محلہ کے مطابق واردات کا مقدمہ ڈکیتی کی دفعات کے تحت گلشن اقبال تھانے میں مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ نمازہ جنازہ مقامی مسجد میں اور تدفین پہلوان گوٹھ قبرستان میں کر دی گئی۔

خیال رہے مقتول اتقا ہمدرد یونیورسٹی کا گولڈ میڈلسٹ اور نجی کمپنی میں مکینیکل انجینئر جب کہ نوجوان اتقا ایم بی اے کا طالبعلم بھی تھا۔

واضح رہے کہ رواں برس ڈاکو 71 شہریوں کی جان لے چکے ہیں جبکہ مقتول اتقا کے ورثا کو قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اعتماد ہے کہ انہیں انصاف ضرور ملے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top