ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 50 سالہ خاتون جاں بحق

26 مارچ, 2024 18:44

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پچاس سالہ نازیہ خاتون جان سے چلی گئیں۔

شہر قائد میں ڈکیتی کے دوران قتل و غارت گری کے پے در پے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔ اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے دن دہاڑے لوٹ مار کے دوران فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئی۔

مقتولہ کے شوہر کا کہنا ہے کہ اسپتال عیادت کے لئے گئے تھے اس دوران ڈاکوؤں کا پولیس پیچھا کررہی تھی اس ہی دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جو نازیہ کو لگی۔

نازیہ انجم کے بیٹے کا کہنا ہے ماں ہی گھر سنبھالتی تھیں واقعہ کا سن کر پیروں سے زمین نکل گئی۔ جب کہ واردات کے ایک اور عینی شاہد نے بھی آنکھوں دیکھا حال بیان کردیا۔

واقعہ کے بعد پولیس افسران نے جائے وقوعہ اور اسپتال کا دورہ کیا اور اہلخانہ کو ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top