جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

رضوانہ تشدد کیس،ضمانت خارج ہونے پر ملزمہ سومیہ عاصم گرفتار

07 اگست, 2023 12:47

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں کم سن ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں عدالت نے ملزمہ سومیہ عاصم کی درخواست ضمانت خارج کردی جس کے بعد ملزمہ سومیہ عاصم کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ۔

اس فیصلے سے قبل ملزمہ سومیہ عاصم کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جج فرخ فرید نے استفسار کیا کہ ملزمہ سومیہ عاصم کے خلاف کیس کا ریکارڈ کہاں ہے ؟

ملزمہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ سومیہ عاصم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئیں اور اپنی بےگناہی کا اظہار کیا، ریکارڈ میں پولیس نے لکھا ہے کہ ملزمہ سومیہ عاصم نے تشدد نہیں کیا، سومیہ عاصم نے ملازمہ کو بار بار واپس بھیجنے کا کہا۔

وکیل نے کہا کہ ڈھائی گھنٹے بچی بس اسٹاپ پر بیٹھی جو اس وقت اٹھ نہیں پارہی، سومیہ عاصم نے کم سن بچی کو اس کی ماں کے حوالے صحیح سلامت دیا،آج دوپہر کو جے آئی ٹی نے بچی کی ماں کو بلایا ہوا ہے، شام تک انتظار کرلیا جائے تو بہتر ہوگا، جے آئی ٹی کی تفتیش مکمل ہو جائیگی۔

وکیل صفائی نے مزید کہا کہ تفتیشی افسر نے سرگودھا میں بس اسٹینڈ کی ویڈیو نہیں لی، ویڈیو میں 2کردار اور بھی ہیں جن کی ویڈیو مقامی ہوٹل سے ملی،عدالت سے پہلے سومیہ عاصم کا میڈیا ٹرائل شروع کردیاگیا،رپورٹ کے مطابق بچی اسپتال رات 3 بجے پہنچی ہے ، طبی رپورٹ کے مطابق 23 جولائی کو 5 بجے انجری ہوئی۔

وکیل نے کہا کہ پولیس کو کہاگیاکہ بچی اپنا بیان دینے کی کنڈیشن میں نہیں،سرگودھا تک بچی بلکل ٹھیک گئی، کوئی ٹریٹمنٹ کی ضرورت نہیں تھی، 3 بجے سرگودھا پہنچنے پر بچی کے طبی معائنے کی اچانک ضرورت کیسے پڑگئی۔

وکیل نے کہاہے اگر گرفتاری کے بعد بھی ضمانت ملنی ہی ہے تو ملزمہ کو جیل نہیں بھیجنا چاہیے،قانون کے مطابق عورت کو ضمانت ضرور ملنی چاہیے، کیس میں حقائق مسخ کیے گئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top