جمعہ، 4-اکتوبر،2024
جمعہ 1446/04/01هـ (04-10-2024م)

پاک بھارت تعلقات پر عمران خان کے خیالات سے متفق, رشی کپور

27 جولائی, 2018 17:12

بالی ووڈ اداکار رشی کپور نے کہا ہے کہ وہ پاک بھارت تعلقات پر عمران خان کے خیالات کی حمایت کرتے ہین۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کی جیت سے امید پیدا ہوئی ہے کہ پاک بھارت تعلقات بہتر ہوجائیں گے۔

رشی کپور نے اپنے ٹویٹ میں عمران خان کی تقریر کی تصویر شیئر کی۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ آپ کی کامیابی سے آپ کا ’ملک‘ اور میرے ’ملک‘ کے درمیان اچھے تعلقات قائم ہوں گے، واضح رہے کہ رشی کپور اور تپسی پنوں کی نئی آنے والی فلم کا نام بھی ’ملک‘ ہے جو 3 اگست کو ریلیز ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top