جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بھارتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ: ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور حزب اختلاف پر بم حملے

23 اپریل, 2019 14:14

نیو دہلی: بھارتی پارلیمانی انتخابات کا تیسرا مرحلہ، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ، حزب اختلاف پر بم حملے

بھارتی ریاست گجرات میں پارلیمانی انتخابات کے تیسرے مرحلے کی پولنگ جاری ہے، بھارت کی تیرہ ریاستوں اوردیگردو ٹیرایٹریز میں لوک سبھا کی 116 نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔

پولنگ کے دوران کئی ریاستوں میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے واقعات سامنے آئے، جھاڑ کھنڈ کے سرحدی علاقے میں علیحدگی پسندوں نے الیکشن کو مسترد کرتے ہوئے دھماکہ کیا، مغربی بنگال کے شہر مرشدآباد میں آل انڈیا  ترنمول  کانگریس  کے ارکان پر بھی  دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے، بعض حلقوں میں صورت حال انتہائی کشیدہ ہے۔

وزیراعظم نریندرمودی نے گجرات کے شہر احمد آباد میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا،

 یاد رہے بھارت میں انتخابی تاریخ کبھی بھی پرامن نہیں رہی ہے، اس مرتبہ بھی صورت حال انہتائی خراب نظر آرہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top