جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر جواب طلب

03 فروری, 2023 11:39

لاہور : عدالت نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر تمام فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں شیخ رشید کی جانب سے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں وفاقی حکومت، صدر پاکستان، الیکشن کمیشن، پارلیمانی کمیٹی، پرویز الہٰی، حمزہ شہباز، گورنر پنجاب اور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو فریق بنایا گیا ہے۔

شیخ رشید کی جانب سے محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل پیش کیے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین مین طریقہ کار وضع کیا گیا ہے کہ کس طرح نگراں وزیر اعلیٰ لگایا جائے۔ وزیر اعلیٰ بنانے کے لیے بدنیتی کا عمل دخل شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شیخ رشید کی گرفتاری، توہین عدالت کی درخواست پر پولیس، اٹارنی جنرل سے جواب طلب

درخواست کے مطابق محسن نقوی کے نام پر پہلے ہی اعتراضات اٹھ گئے تھے۔ اس کے باوجود محسن نقوی کو ہی وزیراعلیٰ بنا دیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے باقی تین ناموں کومسترد کرنے کی وجوہات ہی نہیں بتائیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ اس وقت جو ٹرانسفر اور پوسٹ کی جا رہی ہیں، وہ سیاسی بنیادوں پر ایک سیاسی جماعت کو فائدہ پہنچانے کے لیے ہو رہی ہیں۔ عدالت تمام تعیناتی کا عمل اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کلعدم قرار دے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top