جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مزاحمتی کارروائی صیہونی حکومت کے خلاف جائز رد عمل ہے:ایران

11 اکتوبر, 2023 15:57

تہران : اسلامی جمہوریہ ایران نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گہا ہے کہ صیہونی نسل پرست اور اسرائیل کی فلسطین پر جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔

ایران نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرتی ہے،مزاحمتی کارروائی صیہونی حکومت کے انتہائی مجرمانہ اقدام کا فطری اور جائز رد عمل ہے۔

 یہ پڑھیں : فلسطینوں کی نسل کشی جاری :اسرائیل کا فضائی کے بعد بڑی زمینی کارروائی کا اعلان

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کی صورتحال 70سال سے فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم نہ کرنے کا نتیجہ ہے،مسلسل جارحیت، غاصبانہ قبضے ، ظلم و جبر،امتیازی سلوک اور بے حرمتی نے ایسی فضا کو جنم دیا ہے۔

ایران نےکہا کہ بین الاقوامی قوانین ،بین الاقوامی انسانی قانون اورجنگ کے قانون سے انکار کیا جارہا ہے،مسلمانوں کے مقدس مقامات کی بڑھتی ہوئی بے حرمتی نےحالات کو مزید خراب کیا،فلسطینی عوام کی شرکت سے ریفرنڈم کے انعقاد سے ہی اس مسئلے کو حل کیا جاسکتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top