جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

استعفے ہاتھ میں ہیں، چئیرمین کے ہر فیصلے پر لبیک کہیں گے : مسرت چیمہ

28 نومبر, 2022 12:16

لاہور : ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی پوری پارلیمانی کمیٹی استعفے ہاتھ میں لیے ہوئے ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات میں تاریخی کامیابی سمیٹی ہے۔ کشمیر کی عوام نے ثابت کیا ہے کہ پورے پاکستان کی طرح وہ بھی چئیرمین عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شرجیل میمن کی کوئی سیاسی وقعت نہیں، اور انگلی پرویز الہٰی پر اٹھاتا ہے : فیاض چوہان

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ ٹولہ ایسے ہی نتائج دیکھ کر الیکشن سے بھاگ رہا ہے۔ چئیرمین جو بھی فیصلہ کریں گے پارلیمانی پارٹی اس پر لبیک کہے گی۔ اس وقت عوام کا مطالبہ ہے کہ فوری اور شفاف انتخابات کروائے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی پوری پارلیمانی کمیٹی استعفے ہاتھ میں لیے ہوئے، خان صاحب کے حکم کا انتظار کر رہی ہے۔ قومی وصوبائی اسمبلیوں سے استعفے چھوٹی بات ہے۔ لیڈر کیلئے جانوں کے نذرانے دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top