جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسمبلی سے استعفے پی ٹی آئی کے گلے کی ہڈی بن گئے ہیں: ناصر شاہ

05 جون, 2022 20:33

کراچی: ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ اسمبلی سے استعفے پی ٹی آئی کے گلے کی ہڈی بن گئے ہیں، ستعفوں کے معاملے پر پی ٹی آئی ٹوٹ گئی ہے۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اسمبلی سے استعفے پی ٹی آئی کے گلے کی ہڈی بن گئے ہیں، استعفوں کے معاملے پر پی ٹی آئی ٹوٹ گئی ہے۔

ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید پی ٹی آئی کا پی آر او بنا ہوا ہے، شیخ رشید پی ٹی آئی کو دیمک کی طرح لگ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو اس پر حکمت عملی بنائی گئی ہے: شیخ رشید

ان کا کہنا تھا کہ جو آئین کا احترام نہیں کرتے وہ سیاستدان نہیں سیاسی تخریب کار ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top