جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان کے خلاف اسلام آباد کی حدود میں درج مقدمات کا ریکارڈ طلب

20 مارچ, 2023 12:41

اسلام آباد : عدالت نے عمران خان کے خلاف اسلام آباد کی حدود میں درج مقدمات کی تفصیلات 27 مارچ تک طلب کرلیں ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت جوڈیشل کمپلیکس پیشی کا ذکر بھی آیا۔ عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ میرا داخلہ جوڈیشل کمپلیکس میں بند ہوگیا۔ پھر آپ کے پاس آگیا۔ ہمارے پاس عدالتوں کے علاوہ اور کوئی جگہ نہیں ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہفتے کو بھی کچھ ہوا، مناسب نہیں تھا۔ میں بھی غلطی کروں اور آپ بھی پھر کیا فرق رہ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کو خطرہ محسوس ہو رہا ہے کہ مریم نواز انہیں ایکسپوز کرے گی: رانا ثنا اللہ

عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں 47 مقدمات ہوگئے ہیں۔ پولیس نے کچھ مقدمات چھپا کر رکھے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ شاید آپ کو معلوم نہیں، ایف آئی آر پبلک دستاویزات ہے، ایف آئی آر سیل نہیں ہوتی۔ پولیس تحقیقات کے لیے بلا لیتی ہے۔

وکیل نے کہا کہ اگر آپ اسلام آباد کی حدود میں درج تمام مقدمات کی تفصیلات کا حکم دے دیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ میں اپنی حدود تک نوٹس کر دیتا ہوں۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کیا آپ نے اعظم سواتی والی ججمنٹ پڑھی ہے؟ کوئی ایسا قانون نہیں کہ بتایا جائے کہ کسی شخص کے خلاف مقدمہ ہے۔ ان کیخلاف بھی مقدمات پورے پاکستان میں ہیں۔ وکیل نے کہا کہ اگر ہمیں بتا دیا جائے تو پھر ہم قانونی راستہ اختیار کر لیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کیس کی سماعت 27 مارچ تک ملتوی کردی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top