جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بحیرہ احمر:امریکی جہاز پر میزائل حملہ، قطر نے گیس ترسیل روک دی

16 جنوری, 2024 11:21

 

یمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں ایک امریکی مال بردار جہاز پر میزائل حملہ کیا ہے جس کے بعد جنگ پھیلنے کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔

امریکی سنٹرل کمانڈ کے مطابق حوثیوں نے میزائل کو ایک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا جو جہاز کے کارگو ہولڈ میں ا کر لگا تاہم کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔

برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کی بمباری کے باوجود حوثیوں کی مال بردار جہازوں پر حملے کرنے کی صلاحیت برقرار ہے۔

یمن کے مجاہدین نے غزہ پر اسرائیلی بمباری کے رد عمل میں بحیرہ احمر میں مال بردار جہازوں اور بحری آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کے نتیجے میں بحیرہ احمر سے سمندری تجارت کم ہو گئی ہے۔

تازہ ترین اعلان قطر کی جانب سے سامنے آیا ہے جس نے کہا ہے کہ وہ اپنا تیل اور گیس بحیرہ احمر کے راستے برامد نہیں کرے گا۔

یہ پڑھیں : حوثی مجاہدین کا بحیرہ احمر میں سب سےبڑا حملہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top