جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بحیرہ احمر :حوثی مجاہدین کے حملے، فریٹ ریٹ میں ہوشربا اضافہ

05 جنوری, 2024 13:03

 

بحیرہ احمر میں کارگو بحری جہازوں پر یمن کے حوثی باغیوں کے حملوں کی وجہ سے مال برداری کے اخراجات میں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے۔

بین الاقوامی شپنگ مارکیٹ پلیس فرائٹوس کی طرف سے ٹریک کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ایشیا سے شمالی یورپ جانے والے سامان کی قیمتیں دوگنا سے زیادہ ہو کر چالیس فٹ کنٹینر کیلئے 4؍ ہزار ڈالرز ہو گئی ہیں۔

جبکہ ایشیا سے بحیرہ روم کی ترسیل کی قیمتیں پانچ ہزار 175؍ ڈالرز ہوگئی ہیں۔

کچھ کمپنیوں نے ماہ کے وسط سے شروع ہونے والی بحیرہ روم سے ترسیل کیلئے چالیس فٹ کے کنٹینر کیلئے 6؍ ہزار ڈالر کا ریٹ مقرر کیا ہے اور فی کنٹینر پانچ سو سے ستائیس سو ڈالرز سرچارج عائد ہونے سے قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔

یہ پڑھیں : امریکہ اور حوثی مجاہدین کی کشیدگی ،ایرانی جنگی جہاز بحیرہ احمر میں داخل

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top