جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اپنے اتحادیوں کو جدید ترین ہتھیار فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں : روسی صدر

16 اگست, 2022 14:12

ماسکو : ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ ہمارے اتحادی ہماری سوچ کا اشتراک کرتے ہیں، روس اپنے اتحادیوں کو جدید ترین ہتھیار فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ماسکو کے باہر اسلحے کے سالانہ نمائش کے افتتاح کے موقع پر یوکرین میں روسی فوج کی کارروائی کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کی بہت تعریف کرتے ہیں کہ ہمارے پاس بہت سے اتحادی، شراکت دار اور لوگ ہیں جو مختلف براعظموں میں ہماری سوچ کا اشتراک کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماسکو کے اتحادیوں کے رہنما ترقی کے ایک خودمختار، آزاد راستے کا انتخاب کرتے ہیں اور عالمی اور علاقائی سلامتی کے مسائل کو بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر اجتماعی طور پر حل کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : روسی صدر کا شمالی کوریا سے تعلقات کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار

پیوٹن نے کسی ملک کا نام لیئے بغیر کہا کہ روس، لاطینی امریکہ، ایشیاء اور افریقہ کے ممالک کے ساتھ اپنے تاریخی طور پر مضبوط، دوستانہ اور بھروسہ مند تعلقات کو مخلصانہ طور پر اہمیت دیتا ہے۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کو جدید ترین قسم کے ہتھیار فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں، جس میں اسلحے، جنگی گاڑیاں اور توپ خانے سے لے کر جنگی طیاروں اور ڈرونز شامل ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top