جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بلوچستان ، این اے 253 اور پی بی 9 کے پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ جاری

16 فروری, 2024 09:01

 

بلوچستان کے علاقے کوہلو میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 253 اور پی بی 9 کے7 پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ کا آغاز ہوچکا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق آج کی پولنگ میں 8 ہزار 263 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، ری پولنگ کیلئے 5 مشترکہ اور 2 خواتین پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

ساتوں پولنگ اسٹیشنوں پر مختلف وجوہات کی بناء پر 8 فروری کو پولنگ مؤخر کردی گئی تھی جہاں ری پولنگ آج دوبارہ ہو رہی ہے۔

یہ پڑھیں : خوشاب، گھوٹکی اور کوہاٹ کے چند پولنگ سٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ جاری

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top