جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

راولپنڈی : ریڈ بک کا انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار

16 نومبر, 2023 11:47

 

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ریڈ بک میں شامل انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں تنویر خالد اور جہانگیر گل شامل ہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ ملزم جہانگیر گل کو صدر راولپنڈی جبکہ ملزم تنویر خالد کو جی 13 اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم جہانگیر گل نے لوگوں کو بیرونِ ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے، ملزم کا نام انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی فہرست میں شامل تھا۔

یہ پڑھیں :ایف آئی اے کی حوالہ ہنڈی اور ڈالر اسمگلرز کیخلاف بڑے کریک ڈاؤن کی تیاری

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top