جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

راولپنڈی کا اجتماع اس حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے ہوگا: فواد چودھری

22 نومبر, 2022 18:05

لاہور: فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اس سے نالائق اور نا اہل حکومت پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئی، راولپنڈی کا اجتماع اس حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے ہوگا۔

رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج بھی راولپنڈی میں تیاریاں جاری ہیں، 25 کی رات کو بڑی تعداد میں لوگ راولپنڈی پہنچ جائیں گے، خیمہ بستی لگائی جا رہی ہے، جمعہ کی رات کو 35سے 40 ہزار لوگ راولپنڈی پہنچ چکے ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو اسٹیبل گورنمنٹ کی ضرورت ہے ورنہ یہ بے چینی جاری رہے گی: شوکت ترین

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام کیلئے الیکشن ضروری ہیں، شہباز شریف کو کوئی آواز بھی دے دے تو جہاز پکڑ کر باہر چلے جاتے ہیں، سارے وزیر ملک سے باہر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے نالائق اور نا اہل حکومت پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئی، راولپنڈی کا اجتماع اس حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top