جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

راولپنڈی کمشنر کے سنگین الزامات مسترد، الیکشن کمیشن کا معاملے کی انکوائری کا اعلان

17 فروری, 2024 15:09

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کمشنر راولپنڈی کی جانب سے لگائے گئے انتخابات میں بےضابطگیوں کے الزامات کی تردید کردی۔

الیکشن کمیشن ترجمان کے مطابق کمیشن نے کسی عہدیدار نے نتائج کی تبدیلی کیلئے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی۔

 واضح رہے کہ الیکشن کیمشن کی جانب سے کچھ ہی دیر میں پریس کانفرنس بھی متوقع ہے۔

سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے کمشنر راولپنڈی کو گرفتار کر لیا ہے۔

 دوسری جانب وزیرِاعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم دے دیا۔

محسن نقوی کا الزامات کی انکوائری کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ کمشنر راولپنڈی کے الزامات کے حوالے سے اصل حقائق کو سامنے لایا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top