جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کروڑوں روپے مالیت کی گاڑی میں سونے والی اداکارہ 20 روپے کا کھانا کھانے پر مجبور

02 اگست, 2024 17:51

بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ رشمی دیسائی نے طلاق کے بعد زندگی میں پیش آنے والی مشکل صورتحال سے پردہ اٹھادیا۔

ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دیکھا کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی رشمی دیسائی نے حالیہ انٹرویو میں اپنی طلاق کے بعد پیش آنے واقعہ شیئر کیا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

معروف بھارتی ڈرامے کے سیٹ پر رشمی اور نندیش کو آپس میں محبت ہوگئی تھی جس کے بعد ٹی وی اسکرین کی اس جوڑی نے حقیقی زندگی میں بھی شادی کرلی تھی لیکن بدقسمی سے ان کی ازدواجی زندگی کامیاب نہ ہوسکی۔

مزید پڑھیں: ہانیہ عامر کو گود میں کیوں اٹھایا؟ صارفین فہد مصطفیٰ پر برہم

ڈرامے اور شادی کے 3 سال بعد ہی رشمی دیسائی اور نندیش کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ نندیش سندھو سے طلاق کے فوراَ بعد ہی میری زندگی کا بُرا وقت شروع ہوگیا تھا، میرا اپنے اہلخانہ اور دوستوں سے رابطہ ختم ہوچکا تھا کیونکہ سب کو لگتا تھا کہ میں نے اپنی زندگی کے تمام فیصلے ہی غلط کیے اور اُنہیں لگتا تھا کہ مجھے سمجھنا بہت مشکل ہے۔

مزید پڑھیں: کیا آئمہ بیگ نے پاکستان چھوڑ دیا ہے؟

رشمی دیسائی نے کہا اس دوران ایک گھر خریدا تھا اور اس کے لیے تقریباً 2.5 کروڑ روپے کا قرض لیا تھا جبکہ اسکے علاوہ ساڑھے 3.5 کروڑ کا قرض تھا۔

اداکارہ نے حیران کن انکشاف کیا کہ جب وہ بےگھر تھیں تو انہوں نے 4 روز جس آڈی اے 6 گاڑی میں گزارے (اس گاڑی کی مالیت پاکستانی روپوں تقریباً 5 کروڑ روپے) ہے، وہ محض 15 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی اور باقی رقم کی ادائیگی کیلئے دن رات محنت کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top