جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کراچی کے سمندر میں نایاب وہیل شارک دیکھی گئی، ویڈیو وائرل

19 اگست, 2024 15:47

کراچی میں چرنا آئی لینڈ کے قریب سمندر میں نایاب وہیل شارک کیساتھ غوطہ خوروں کی ویڈیو سامنے آگئی۔

پاکستان بوٹ ریلی اینڈ فشنگ ایسوسی ایشن (پی بی آر ایف) کے مطابق سمندر میں غوطہ خوری کے دوران یہ نایاب وہیل شارک دیکھی گئی، جس کی غوطہ  خوروں نے کیمرے کی مدد سے ویڈیو بنائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 56 فٹ لمبی وہیل مچھلی کا ڈھانچہ کراچی میں سڑک کنارے موجود

وہیل شارک کے قریب تیراکی پاکستان بوٹ ریلی کے غوطہ خور منان شیخ نے کی جبکہ فاضل ٹپال نے وہیل شارک کے جسم کو چھوا اور اس کی دم کو پکڑا۔

پاکستان بوٹ ریلی اینڈ فشنگ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ غوطہ خور اس وہیل شارک کے ساتھ 20 منٹ تک تیراکی کرتے رہے، وہیل شارک اور ڈولفن سمیت مختلف اقسام کی سمندری حیات موسم سرما یا مون سون کے بعد خوراک کی تلاش میں چرنا آئی لینڈ اور کبھی کبھار مبارک ویلیج کا رخ بھی کرتی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top