جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اوباڑو میں ملیریا کا تیزی سے پھیلاؤ، اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی

14 ستمبر, 2022 12:14

اوباڑو : شہر اور گردونواح میں ملیریا وبائی صورتحال اختیار کرگیا، سینکڑوں افراد ملیریا کا شکار ہوگئے۔

اوباڑو حالیہ بارشوں کے باعث ہر طرف پانی جمع ہونے سے مچھروں کی افزائش میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے ملیریا جیسا خطرناک وبائی صورتحال اختیار کرگیا ہے۔

وباء کا شکار ہونے والوں میں اکثریتی تعداد بچوں کی ہے۔ سرکاری اور نجی اسپتالوں میں مریضوں کے لیے جگہ کم پڑ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں ڈینگی کے مزید کیسز رپورٹ، اب تک 9 شہری زندگی سے محروم

انتظامیا کی جانب سے مچھر مار اسپری اور عوام میں کروڑوں روپے کی مچھردانیاں فراہم کرنے کا دعویٰ صرف دعویٰ ہی ثابت ہوا ہے۔ عوام نے حکومت وقت سے مچھر مار اسپرے کروانے اور مچھر دانیاں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top