مقبول خبریں
راکھی ساونت کا مسلمان شوہر سے طلاق لینے کا اعلان
بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے شوہر عادل درانی سے طلاق لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اسلام قبول کرنے والی اداکارہ راکھی ساونت آج کل روزے رکھ رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں۔
راکھی ساونت نے گزشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر عادل درانی سے طلاق لینے والی ہیں۔
View this post on Instagram
راکھی نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اُن کی خوشی کا راز یہ ہے کہ وہ طلاق لینے والی ہیں اور اب وہ آزاد ہیں۔
واضح رہے کہ راکھی ساونت اور عادل درانی میں گزشتہ ماہ علیحدگی ہو گئی تھی،راکھی نے عادل خان درانی سے 8 ماہ قبل شادی کی تھی، اس خفیہ شادی کے منظرِ عام پر آتے ہی اس جوڑی میں علیحدگی کی افواہیں بھی پھیل گئی تھیں جن کی راکھی نے گزشتہ ماہ تصدیق کی تھی۔
یہ پڑھیں : راکھی ساونت کا اپنے شوہر پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے علیحدگی کا اعلان