جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

16 اگست, 2024 09:59

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے کہیں ہلکی بارش کہیں موسلا دھار بارش ہوئی۔

گلستان جوہر، گلشنِ اقبال، صدر، ملیر، لیاقت آباد اور نارتھ کراچی سمیت دیگر علاقوں میں برسات سے جل تھل ایک ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون کے چوتھے اسپیل کی نوید بھی سنادی ہے۔

سندھ بھر میں آج سے مون سون ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا، کراچی میں کل سے 19 اگست تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے ملک میں مون سون کا اسپیل 25 اگست تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top