جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

رحیم یار خان: ڈاکوؤں کے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی تعداد 12 ہوگئی

23 اگست, 2024 09:19

رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوؤں نے پولیس موبائل پر راکٹوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 12 اہلکار شہید ہوگئے۔

تحصیل صادق آباد کچے کے علاقے ماچھکہ کیمپ 2 پر ڈاکوؤں نے نفری تبدیل کرنے والی پولیس موبائلوں کو راکٹ لانچروں سے نشانہ بنایا۔

حملے میں 12 اہلکار موقع پر شہید جب کہ 7 شدیدزخمی ہوئے، ڈاکوؤں نے چھٹی سے واپس آنے والی پولیس پارٹی کی گاڑی خراب ہونے پر گھیراؤ کرکے حملہ کردیا۔

پولیس موبائلوں میں 20 سے زائد پولیس اہلکار سوار تھے اور ڈاکوؤں کی جانب سے ان پولیس موبائلوں پر راکٹ مارنے کے بعد فائرنگ بھی کی گئی جس سے پولیس موبائلیں تباہ ہوگئیں۔

زخمیوں کو تشویشناک حالت میں شیخ زید اور ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

واقعے کے بعد ضلع بھر کی پولیس کی بھاری نفری کو جائے وقوعہ پر طلب کرلیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top