جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ریڈباؤڈ یونیورسٹی میں طالب علموں کے لیے ایک قبر تیار

12 نومبر, 2019 18:01

نیدرلینڈ: ریڈباؤڈ یونیورسٹی نے تناؤ کا شکار ہونے والے طالب علموں کے لیے ایک کھلی قبر تیار کی ہے، جس میں طلبہ اپنے اور اپنی آنے والی زندگی کے بارے میں سوچ سکتا ہے

نیدرلینڈ کے قدیم شہر نجیمیگین کی ریڈباؤڈ یونیورسٹی نے تناؤ کا شکار ہونے والے طالب علموں کے لیے ایک کھلی قبر تیار کی ہے، جس کا نام ’Purification Grave‘رکھا گیا ہے۔ اس قبر طالب علموں کو ایک عدد کمبل اور یوگا کرنے کے لئے میٹ فراہم کیا جاتا ہے، مگر یہاں موبائل فون اور کتابیں لے جانا سخت منع ہے۔ اس قبر میں طلبہ اپنے اور اپنی آنے والی زندگی کے بارے میں سوچتا ہے۔

امتحانات کے دوراں اکثر طلبہ ڈیپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں، اور ماہرین کے مطابق اس تناؤ کو دور کرنے کے بہت سے طریقے ہیں، لیکن ریڈباؤڈ یونیورسٹی نے امتحان کے دنوں میں طلباء کے تناؤ کو کم کرنے کے لیے یہ ایک عجیب و غریب طریقہ اپنایا ہوا ہے۔

اس پروجیکٹ کے بانی ” جان بیکنگ” جو طلبہ کی عبادت گاہوں میں فرائض بھی انجام دیتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ یہ قبر طلبہ کو روزمرہ کی زندگی سے سکون اور راحت فراہم کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔

اس کھلی قبر میں طلبہ کو 30 منٹ سے 3 گھنٹے تک رہنے کی اجازت ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top