مقبول خبریں
رابی پیرزادہ کے بعد اب ایک اور ادکارہ سوشل میڈیا پر وائرل
رابی پیرزادہ کے بعد پاکستانی ماڈل سمارا چوہدری کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
پاکستانی ماڈل سمارا چوہدری کی متعدد ذاتی نوعیت کی اور قابل اعتراض ویڈیوز وائرل ہوگئی ہیں۔
ماڈل متعدد ٹیلی وژن اشتہارات اور ماڈلنگ کے پراجیکٹس میں کام کرچکی ہیں لیکن اب تک ویڈیوز کے حوالے سے ان کی جانب سے اس معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
بین الاقوامی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ایسے واقعات کے پیچھے لاہور میں سرگرم ایک گروہ ملوث ہے جو کہ سیلیبریٹیز کے موبائل فون ہیک کرکے ان کی ذاتی نوعیت کی تصاویر اور ویڈیوز آن لائن وائرل کرتا ہے جب کہ مبینہ طور پر یہ ویڈیوز فحش مواد دکھانے والی ویب سائٹس کو بھی فروخت کی جاتی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا ہے۔